وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس, 7 رکنی ایجنڈا پر بریفنگ دی جائے گی

news-details

اسلام آباد:(بدهه 20 اپریل 2022ع) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ پہلی کابینہ میٹنگ میں وفاقی کابینہ کو معاشی صورتحال، تو انائی اور امن و عامہ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ کو مختلف ڈویژنز کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 رکنی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ کابینہ ارکان کو سب سے پہلے ای کیبینٹ سسٹم بارے بریفنگ دی جائے گی، کابینہ موجودہ معاشی صورتحال اور چیلنجز پر فائنانس ڈویژن کی بریفنگ لے گی۔
سیکرٹری پاورڈویژن توانائی کے معاملات اور ایندھن کے مسائل کی رپورٹ کابینہ کے سامنے رکھے گا، جبکہ داخلہ ڈویژن کی طرف سے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت داخلہ ای سی ایل کابینہ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گا، کابینہ گزشتہ روز ای سی سی میں لیے جانے والے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔