news-details

لندن میں بلاول کی آج نوازشریف سے ملاقات شیڈول، حکومت کو درپیش چیلنجز اور اختلافات پر بات چیت ہو گی

لاہور:(جمعرات 21 اپریل 2022ع) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے آج ملاقات کریں گے، مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز اور شراکت اقتدار کے فارمولے پر اختلافات پر بات چیت ہو گی۔
بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سنٹرل لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں مخلوط حکومت کو درپیش معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین دونوں رہنماوں کے مابین سینیٹ، گورنر پنجاب اور صدر کی نشست کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لندن ملاقات میں الیکشن اصلاحات پر آئینی ترمیمی پیکج بھی مذاکرات کا حصہ ہو گا۔