news-details

وفاقی حکومت نے طارق فاطمی سے مشیر برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد:(جمعرات 21 اپریل 2022ع) وفاقی حکومت نے طارق فاطمی سے مشیر برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا تاہم وہ معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا،ان کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی۔ طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے۔ پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ان کو وزیر مملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔ کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔
اب معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، نئے نوٹیفکیشنن کے مطابق طارق فاطمی کو وزیر مملکت کے برابر مراعات ملیں گی ۔وزیر اعظم نے گذشتہ روز طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ امور تعینات کیا تھا۔ یاد رہے کہ طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے جبکہ وہ امریکا اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔