news-details
کابل

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کابل:(جمعرات 21 اپریل 2022ع) افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے اب تک پانچ افراد جاں بحق اور کم از کم 65 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا لیکن فی الحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کابل میں اسکول کے باہر تین دھماکے ہوئے تھے جن میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔