وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا

news-details

اسلام آباد:(جمعه 22 اپریل 2022ع) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دے دیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چودھری سالک حسین سمیت 3 وفاقی وزرا سے آج حلف لیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ چودھری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
چودھری سالک حسین کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے متعلق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری سالک نےجو کچھ کیا ہے کہ وہ میرے مشورے کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دونوں وزرا ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے جبکہ رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے۔