حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا

news-details

اسلام آباد:(بدهه 27 اپریل 2022ع) حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ پاسپورٹ پاکستان میں جاری کیا گیا ہے جو انہیں جلد لندن میں مل جائے گا۔
اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کے اجرا کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً چار برس کا عرصہ ہو چکا ہے۔
اسحاق ڈار پر لندن آنے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے، میں حلفا کہتا ہوں کہ نہ تو کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کی، پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کیے گئے تھے اور میں حلفاً کہتا ہوں کہ کبھی ٹیکس چھپایا اور نہ ریٹرن تاخیر سے فائل کیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کے لیے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا۔