کراچی والوں کے لیے بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، دورانیہ 2گھنٹے بڑھا دیا گیا

news-details

کراچی: (جمعرات 28 اپریل 2022ع) کراچی والوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید 2 گھنٹے بڑھا دیا گیا۔ عید تک لوڈ شیڈنگ کی یہی صورتحال رہے گی۔ کراچی کے رہائشی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بدترین لوڈ شیڈنگ سلسلہ جاری ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 1000 میگاواٹ اضافی بجلی ملنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔ کے الیکٹرک نے فیول کی کمی کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ قرار دیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کراچی والوں کو بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال سنبھالنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں 2 گھنٹے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عید تک لوڈشیڈنگ کی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔عید کے بعد کاروباری سرگرمی کم ہونے سے سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔