گورنر پنجاب نے ہائی کورٹ کے فیصلوں کا مذاق بنایا، تحریک انصاف نے کرپشن کی مثالیں قائم کیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

news-details

لاہور:(هفته 30 اپریل 2022ع) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بربادی، بیڈ گورننس اور کرپشن کی مثالیں قائم کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تقریب حلف برداری کے بعد کہا کہ ایک ماہ سے پنجاب آئینی بحران کا شکار تھا اور پنجاب اسمبلی کے اندر تماشا لگایا گیا۔ پرویز الہٰی نے آئین اور قانون کی دھجاں بکھیریں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ہائی کورٹ کے فیصلوں کا مذاق بنایا۔ یہ آئین کا نہیں بلکہ پاکستان اور پنجاب کی 12 کروڑ عوام کا مذاق ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا نے دیکھا عمران خان نے اپنی انا کے آگے آئین کو چھوٹا کر دیا اور جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کو رات کے 12 بجے عدالت لگانا پڑی کیونکہ اگر سپریم کورٹ عدالت نہ لگاتی تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا کیا قصور ہے کہ انہیں چیف ایگزیکٹو سے محروم رکھا گیا۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ پاکستان اور پنجاب کے عوام کے مفاد میں آگے بڑھیں گے۔ تحریک انصاف نے بربادی، بیڈ گورننس اور کرپشن کی مثالیں قائم کیں۔