news-details
واشنگٽن

آزاد میڈیا پاکستان سمیت کسی بھی قوم کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، سول سوسائٹی پرپابندیوں سےآگاہ ہین: امریکہ

واشنگٽن:(بدهه: 04 مئي 2022ع) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پرپابندیوں سےآگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسی پابندیوں سے آزادی اظہار رائے کو کمزورکیاجاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزورہوتی ہے۔ ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔ یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے دنیا بھر 157 ویں نمبر پر ہے۔