news-details

ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عارضی حکومت دن گزار رہی ہے:فواد چودھری

لاہور:(جمعرات: 05 مئي 2022ع) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہو سکی۔
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے، اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی بھی کوشش کی گئ تو پوری قوم سراپائے احتجاج بن جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ ٹویٹ امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے ردعمل میں کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ پاکستان سے معاہدے کے قریب ہے جس کے تحت پاکستان، افغانستان میں حملوں کیلئے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔