news-details
واشنگٽن

پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں:امریکی دفترخارجہ

واشنگٹن:(جمعرات: 05 مئي 2022ع) امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، کراچی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گرد حملے کہیں بھی ہوں اس کی مذمت کرتے ہیں، تعلیمی اور مذہبی مقامات پر حملے زیادہ قابل مذمت ہیں، کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی پہلے بھی مذمت کی تھی، بھارت میں مودی حکومت کی مذہبی پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک خاتون خودکش بمبار نے کراچی یونیورسٹی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ، 3 چینی باشندے اور ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوا تھا۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔ پاکستانی حکام کی جانب سے بم دھماکے میں چینی باشندوں کے مارے جانے پر چین سے بھرپور اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا گیا تھا اور ملک بھر میں چینی شخصیات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔