news-details

مسجد نبوی میں افسوسناک واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمران نیازی بلا تاخیر قوم سے معافی مانگیں: رانا ثنا اللہ

لاہور:(جمعرات: 05 مئي 2022ع) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں بے حرمتی پر عمران نیازی بلا تاخیر قوم سے معافی مانگیں، ڈیوٹی جج کے کہنے کے باوجود راشد شفیق نے اپنا فون پولیس کو نہیں دیا، یہ عمران اور شیخ رشید کے واقعے میں ملوث ہونے کوتقویت دیتا ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نے شیخ راشد کے ویڈیو پیغام کی تصدیق کیلئے موبائل فون برآمد کرنے اور فرانزک کاحکم دیا ہے، عدالت کے اصرار کے باوجود شیخ راشد شفیق نے فون پولیس کو نہیں دیا، یہ عمل عمران خان اور شیخ رشید کے واقعے میں ملوث ہونے کوتقویت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی ﷺ میں افسوسناک واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ ملوث پی ٹی آئی ارکان کے خلاف فی الفور انضباطی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت اورعمران نیازی کا بطور چئیرمین مسجد نبوی بے حرمتی واقعہ کی مذمت نہ کرنا انتہائی قابل افسوس ہے۔پی ٹی آئی کا بطور جماعت مسجد نبوی بے حرمتی واقعے سے اظہار لا تعلقی نہ کرنا بھی قابل تشویش ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ واقعے سے معاشرے میں تشویش اوراشتعال کی لہر پائی جاتی ہے۔مسجد نبوی والے افسوسناک واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔