news-details
لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو بھیج دی

لاہور:(منگل: 10 مئي 2022ع) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔
سیکریٹری قانون کے دستخطوں سے سمری گورنر کو ارسال کی گئی، سمری میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نے بھی ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو بھجوا دی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب پہلے ہی ایڈووکیٹ جنرل کے متعلق کہہ چکی کہ وہ حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے، احمد اویس کو عثمان بزدار حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔