news-details
اسلام آباد

نواز شریف نے نون لیگ کی سینئر قیادت کو لندن بلالیا، شہباز شریف سمیت مرکزی قیادت لندن طلب

اسلام آباد:(منگل: 10 مئي 2022ع) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینئر ن لیگی قیادت کو لندن بلالیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہونگے جبکہ سینئر قیادت کل لندن روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگی قیادت کو لندن طلب کرلیا۔ شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینئر قیادت کو بھی لندن طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو لندن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے (ن) لیگ کو ئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی جب کہ آئندہ الیکشن، نجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے۔ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے کل روانہ ہوگی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن میں پہلے سے موجود ہیں۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خرم دستگیر لندن جائیں گے۔ ادھر لندن میں شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں شاہد خاقان نے نواز شریف کو پاکستانی سیاسی صورت حال پر طویل بریفنگ دی۔