news-details
لاہور

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم

لاہور:(منگل: 10 مئي 2022ع) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شادیوں میں ون ڈش کے قانون پرسختی سے عمل کروانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے۔ ون ڈش کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈش کے قانون پرہرضلع میں عمل کرایا جائے اورخلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے ہروہ قدم اٹھائیں گے جس سے عام آدمی اورسفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو۔
اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔