news-details
لاہور

پرویز الہیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی برطرفی کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

لاہور:(منگل: 10 مئي 2022ع) چودھری پرویز الہیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی برطرفی کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت کی جانب سے قائم مقام گورنر کا چارج لینے کی سمری پنجاب اسمبلی بھجوائی گئی جس کے ساتھ ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کی سمری بھی پنجاب اسمبلی بھجوائی گئی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے دونوں سمریوں پر فی الحال دستخط نہیں کیے۔
ترجمان کے مطابق اسپیکر سمریوں پر دستخط آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کریں گے جس کے لیے چودھری پرویز الہٰی کی آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عمر سرفراز چیمہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے غیرآئینی اقدامات کی مل کر بھر پور مزاحمت پر اتفاق کیا۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن بدترین آئین شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے جبکہ ہم آئین اور قانون کی حفاظت کریں گے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہمیشہ آئین کی سر بلندی کو سامنے رکھا ہے۔