news-details

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان انتقال کرگئے، 40 روزہ سوگ کا اعلان

دبئی:(جمعہ: 13 مئي 2022ع) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 40 روز کے سوگ کے ساتھ 3 روز کی عام تعطیل بھی ہوگی جب کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے وہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16 ویں حکمران تھے اور ملک کے پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان کے بڑے صاحب زادے تھے۔ صدر خلیفہ بن زاید النہیان کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر کافی کمزور ہوگئے تھے جس کے باعث ملکی امور ولی عہد محمد بن زاید النہیان چلا رہے تھے۔