news-details

ڈالر مزید مہنگا: ریٹ 194 روپے تک پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

کراچی:(پير: 16 مئي 2022ع) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس 11 سو پوائنٹس سے زائد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ریٹ بڑھ کر 194 روپے تک پہنچ گیا۔
موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 11روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، 11 سو سےزائد پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 42 ہزار 424 پر پہنچ گیا۔دوسری جانب امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 47 پیسے اضافے سے 194 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.57 فیصد کمی سے قیمت 108.8 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی قیمں میں 1.73فیصد کمی سے فی بیرل قیمت 109.6 ڈالر ہو گئی