news-details
کراچی

ڈالر کی اسپیڈ اور روپےکی بےقدری جاری، انٹر بینک میں 196 روپے پر فروخت

کراچی:(منگل: 17 مئي 2022ع) ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان سے روپیہ ہلکان، عوام پریشان ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 196 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے پیسے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے پر فروخت ہو رپا ہے۔
موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا۔