news-details

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس ہراساںی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:(منگل: 24 مئی 2022ع) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔
واضح رہے کہ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا تھا لیکن لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق موجود نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سے پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔