news-details
راولپنڈی

پولیس کا لال حویلی پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے چھاپہ،7 افراد کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی:(منگل: 24 مئی 2022ع) پولیس نے لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق موجود نہ تھے، پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار نوجوان سے پارٹی جھنڈے اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار تمام افراد کو تھانہ وارث خان منتقل کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ابھی 2 بجے لال حویلی پر پولیس کی بڑی تعداد نے دوبارہ ریڈ کیا ہے اور 6 بے گناہ افراد کو لال حویلی سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے. اور لال حویلی کے گردونواح میں وردی اور سفید کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کل 2 بجے نکلنے والی آزادی مارچ ریلی کا راستہ روکا جا سکے.
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ رات بھی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے تھے، لال حویلی کے اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا۔