دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، سابقہ حکومت کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا وقت نہیں تھا: وزیر اعظم

news-details

اسلام آباد:(بدهه: 25مئی 2022ع) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا وقت نہیں تھا لیکن اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور 2015 میں چینی صدر اور نواز شریف نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن سابق حکومت میں اس پراجیکٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چینی ورکرز نے یقین دلایا ہے کہ یہ منصوبہ جلد آپریشنل ہو گا اور پن بجلی سے 720 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا ان کے پاس کوئی وقت نہیں تھا لیکن سابق وزیر اعظم کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔ موجودہ حکومت آئینی طریقے سے معرض وجود میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا اور دھرنوں سے آپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں ؟ دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں۔ ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔