پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے

news-details

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل ہو گئے، آج پورے ملک میں یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جس سلسلے میں ریلیاں و دیگر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
آج سے 24 برس قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 28 مئی 1998عہ کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے گئے تھے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔
آج پاکستان کو ایٹمی بنے ہوئے 24 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں یم تکبیر منایا جا رہا ہے، جس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم تکبیر کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔