لاہور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

news-details

لاہور:(ھفتہ: 28 مئی 2022ع) پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے، پولیس موبائلز اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے والے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دے گئی ہیں۔ کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کچھ ملزمان موقع سے گرفتار کیے جا چکے ہیں، توڑ پھوڑ،تشدد میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج ہیں جن میں دوہزار کے قریب نامعلوم افراد شامل ہیں۔