news-details
لاہور

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک –بھارت کرکٹ میچ میں قوم نے یقین نے زیادہ سپورٹ کیا: محمد رضوان

لاہور(آن لائین انڈس، 2 جون، 2022عہ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک –بھارت کرکٹ میچ میں قوم نے یقین نے زیادہ سپورٹ کیا، بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اپنے معیار کو بلند کر رہی ہے۔
لاہور میں تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد رضوان نےکہا کہ انگلش کاؤنٹی کے دوران بہت سے کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کی، قومی ٹیم کا معیار مزید بلند ہو رہا ہے، بابر اعظم کی کپتانی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوئی۔
قومی کرکٹ کے وکٹ کیپر نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی بہترین فارم میں ہیں، دونوں کی کارکردگی کے دوران ہمارا بولنگ اسٹینڈرڈ بڑھا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے