آمریکی ریاست اوکلا ہوما میں ہسپتال کے اندر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

news-details

واشگنٹن(آن لائین انڈس، 2 جون، 2022عہ) آمریکا کی ریاست اوکلا ہوما میں اسپتال کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس سلسلے میں اوکلا ہوما پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 پستولوں سے مسلح شخص نے ٹیلسا کے کیمپس میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آورنے خود کو بھی گولی مار دی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پرپہنچ کراسپتال کو گھیرے میں لے لیا اور عوام کے لئے بند کرکے متعدد فلورخالی کرالئے۔
پولیس کا کہنا ہے کے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی