news-details

مسائل کو قلیل مدت میں ختم نہیں کر سکتے: وزیراعظم شہباز شریف

ترکی(آن لائین انڈس، 3 جون، 2022عہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کو قلیل مدت میں ختم نہیں کر سکتے اور ہمارا ہدف غربت کا خاتمہ کرنا ہے، ترقی پذیر ملکوں کو بھی مہنگائی پر قابو پانے میں مشکلات ہیں۔
ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا ہدف غربت کا خاتمہ کرنا ہے، کمزور طبقے کی مشکلات کم کر رہے ہیں، عوام کا سوچے بغیر سڑکوں پر چلنے کا تصور نہیں کرسکتے، عوام بہت دباؤ میں ہے، ان کیلئے جینا مشکل ہوگیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست عبادت کا نام ہے، عوام کے بغیر سیاست نہیں اور سیاست کے بغیر حکومت نہیں،
مشکل حالات ہمارے لیے چیلنج ہیں، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، ہم مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔