news-details

دو گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ برادشت نہیں : وزیراعظم شہبا شریف

لاہور(آن لائین انڈس، 4 جون، 2022عہ) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں 2 گھنٹے سے زائد بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سےنجات چاہیے۔
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا کہ ملک میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ویزرعظم شہباز شریف نے لاہور میں عدالت کے بعد اجلاس طلب کیا، جس میں بجلی کے منسلک محکموں کے حکام، سرکاری افسران کے علاوہ (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صرف 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے سے زائد ہے، میں آپ کے جھوٹ کو تسلیم نہیں کرتا، اگر آپ مجھے لوڈشیڈنگ کی یہ تاویل دے رہے ہیں تو میں نہیں مانتا۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف وزرا اورافسران پر برس پڑے اور ان کی وضاحتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سےنجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔