news-details

اسپیکر قومی اسمبلی 6 جون2022عہ سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اورتصدیق کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 4 جون، 2022عہ) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون2022عہ سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اورتصدیق کا آغاز کریں گے، جس کے لیے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کر دی ہے۔
حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کا اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، جس سلسلے میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جو پی ٹی آئی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاؤس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے، اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے، حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی پہلے ہی پی ٹی آئی کو ایوان میں سیاست کرنے کا مشورہ دے چکی ہے۔