news-details

میری حکومت گرائی تو اب معیشت ٹھیک کرکے دکھاؤ: عمران خان

دیر بالا(آن لائین انڈس، 4 جون، 2022عہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت نے مل کر میرے خلاف سازش کی اور شہباز شریف کو ملک پر مسلط کردیا تاکہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرواسکیں، شہباز شریف نے میرے خلاف سازش کی اب و معیشت ٹھیک کرکے دکھائے۔
دیر بالا میں جسلے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران کا کہنا تھا کہ اچھی بھلی ہماری حکومت چل رہی تھی اسے کیوں گرایا؟ شہباز شریف نے پہلا حکم امریکا سے ملک میں مہنگائی کا لیا، پٹرول اور ڈیزل کی 60 روپے قیمت بڑھا دی، فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرے پر گیا ہے تاکہ چور چور کے نعرے نہ سننے پڑیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ فضل الرحمان سمیت یہ لوگ عوام میں نہیں نکل سکتے انھیں منہ چھپانا پڑتا ہے، آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کا دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم نے ریٹ بڑھانے کی بجائے اور کم کردیے، ہم نے اپنے دور میں ٹیکس کی صورت میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کی چوری کی دولت باہر پڑی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 30 دن میں جو مہنگائی ہوئی اتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی، پیپلزپارٹی کی حکومتیں توکرپشن پرنکالی گئیں اورہمیں مہنگائی کم کرنے پر نکالاگیا، تاکہ غلاموں سے اپنے مطلب کےفیصلے کراسکیں، یہ ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا نافذ کرکے پاکستان کوغلام بنانا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بہت گھبرایا ہوا ہے، شہباز شریف آپ سے حکومت نہیں چلتی تو سازش کیوں کی تھی، نہ سازش کرتے اور مجھے رہنے دیتے، حالات کی ساری ذمہ داری میری ہوتی اور تم کہہ دیتے میری وجہ سے سب کچھ ہوا۔
عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مخاطب ہوکے کہا کہ ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا، شہباز شریف جب سے تم آئے ہو ملک تیزی سے نیچے کی طرف جا رہاہے، معیشت کمزور ہوگی، تو ہماری سیکیورٹی بھی کمزور ہوگی، تم صرف اپنی چوری بچانے حکومت میں آئے تھے۔