news-details

الیکشن میں ابھی سے دھاندلی کا پلان بنایا جا رہا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(آن لائین انڈس، 5 جون، 2022عہ) اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں اور اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے نیب ترامیم ہوں تو مطلب الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوچکی ہے،حکومت کی 50 دن کی کارکردگی یہ ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے، پٹرول میں 60 روپے، گیس 45 فیصد، بجلی میں 9 روپےاور گھی میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
شیخ رشید کایہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور میری ناراضگی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کارکنان سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں، حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نہیں،عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔