news-details

نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا: وزیر خزانہ

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 6 جون، 2022عہ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، بجٹ میں نوکری پیشہ طبقے پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے، اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھی تو نقصان برداشت کرنے کے پیسے نہیں۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے،عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرکےگئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کہا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنےہیں، پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی میں تو اپنی تنخواہیں بھی چھوڑنے کو تیار نہیں، اسمبلیوں میں آنہیں رہے لیکن تنخواہیں پوری وصول کر رہے ہیں۔