news-details

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(آن لائین انڈس، 6 جون، 2022عہ) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رواں برس ہی ملک میں انتخابات دیکھ رہا ہوں، بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں، حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دیے بغیرعمران خان کسی سے بات نہیں کرےگا، حکومت ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کررہی ہے، پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ساری محنت ہماری تھی۔