news-details

حج کے لیے قومی ایئرلائین کی پہلی پرواز پی کے 743 عازمین کو لیکر روانہ ہو گئی۔

کراچی(آن لائین انڈس، 8 جون، 2022عہ) حج کے لیے قومی ائرلائن کی پہلی واز پی کے 743 کراچی سے عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی، پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس پی ای سی کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین حج کو رخصت کیا
کراچی ایئرپورٹ سے حج کے لیے پہلی قومی ایئرلائین پی کے 743 کراچی سے 291 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ کے لیے آج صبح روانہ ہو گئی۔
حج کے لیے پہلی پرواز پر مدینہ منورہ جانے والے عازمین کوپی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس پی ای سی کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل عرفان ظہیر نے رخصت کیا اور ہار پہنائے۔اور ارض مقدس جانے والے خوش نصیبوں کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں ائرپورٹ پر عازمین حج کی معاونت کے لیے خصوصی ٹیم مصروف رہی۔
ذرائع کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر عازمین حج کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آج صبح کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ، پی آئی اے اسٹیشن مینیجر احمد عالم ، ٹکٹ آفس مینیجر مظہر زرداری, ائرلائن اور سی اے اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ قومی ائرلائن 5 بڑے شہروں سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے جس کے لیے اب تک 2 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو ختم ہوگا جب کہ بعد از حج پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی جو 13 اگست تک جاری رہیں گی۔