news-details

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیے

کراچی(آن لائین انڈس، 8 جون، 2022عہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیے، چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کونیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہورہا ہے، صارفین اپنی بجلی بھی پیدا کررہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں۔
اس سلسلے میں چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہوکر بتایا کہ ڈسکوزکو 13 فیصد لائن لاسزکی رعایت ہے مگر عملاً بجلی کا نقصان17 فیصد ہے، کیسکو میں 65 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے، حکومت کا پریشرہے کہ صارفین سے بجلی لے رہے ہیں، ہمیں نقصان ہے۔
چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ 41 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس پر ممبر کمیٹی نے سوال کیا کہ اگر41 ہزارمیگاواٹ بجلی بنانےکی صلاحیت ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ اس پر چیئرمین نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے لیکن بدقسمتی سے فیول کی کمی کا شکارہیں۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ بعض آئی پی پیزکوبجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیے جارہے ہیں، جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیزکوپیسے کیوں دیں؟ جس پرچیئرمین نیپرا نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ سی پی پی اےکپیسٹی پیمنٹ چارجزکے معاہدےکرتی ہے۔
بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیے۔