news-details

ملک میں کاشتکار خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا: سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی(آن لائین انڈس، 13 جون، 2022عہ) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خود کفیل بنانا ہماری خواہش ہے اگر کاشتکار خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس دوران ملکی سیاست و حالات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کے لیے خصوصی رلیف کا اعلان کیا گیا ہے، اگر ملک میں کاشتکار خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، ہماری پہلی ترجیح پاکستان کو خود کفیل کرنا ہے۔

اس موقے پر چودہری سالک حسین کا کہنا تھا کہ کاشتکار اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔