موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردیا اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگادیے ہیں: عمران خان

news-details

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 13 جون، 2022عہ) پاکستان تحریک ا نصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کردیا اور اب ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگادیے ہیں، موجودہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت آئے ہیں ان کو جو حکم واشنگٹن سے آئے گا وہ ہی ماننا ہے۔

کسان کونشن کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے، امریکا نے اپنی پالیسیوں پر عمل کرانے کے لیے ہم پر یہ حکومت مسلط کی ہے، دوماہ میں ایسا کیا ہوگیا کہ پیڑول 60 روپے مہنگا ہوگیا اور بجلی اور گیس بھی مہنگی کردی گئی، دوماہ میں جو مہنگائی ہوئی وہ 3 برس میں نہیں ہوئی، امید ہے کہ الیکشن جلد ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اس حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، کسانوں کے حالات پر توجہ نہیں دی گئی تو فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہوں گے، ہم نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی جس کی وجہ سے کسانوں نے ریکارڈ پیداوار دی اور کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، اس کے ساتھ دالوں اور آلو کی پیداوار بھی بڑھی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم درآمد متاثر ہوئی اور اسی جنگ کی وجہ سے کئی ممالک قحط سالی کا خدشہ ہے، چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز اور مریم صفدر سے احکامات لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے انتخابات جیتنا چاہتےہیں، نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا ہے۔