news-details

یٹرول کی قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، اس مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارا کرے گا: عمران خان

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 16 جون، 2022عہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، اس مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارا کرے گا، ہماری حکومت کے پہلے دو سال بہت مشکل تھے،دوست ممالک مدد نہیں کرتے تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جاتا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں وکلاسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا، امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے اور اگر اپنے ملکی مفادات کے لیے اسٹینڈ لیں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ان کے جوتے صاف کریں گے تو وہ حقارت سے دیکھیں گے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ میں روس کیوں گیا، ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر عدم اعتماد میں عمران خان کو نہیں ہٹایا تو بڑی مشکل کا سامنا کرنے پڑے گا، اچانک ہمارے اتحادیوں کو خیال آیا کہ یہ حکومت تو بہت بری ہے، امریکی سفارتخانے میں اپوزیشن لیڈر ملاقاتوں کے لیے جانے لگے، ہمارے لوگ جو لوٹے ہوئے وہ بھی امریکی سفارتخانے میں جاتے رہے، صوبائی وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان سے بھی ملاقات میں کہا گیا کہ کیا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد ہوسکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی ؟ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے روک لیا، تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں، حکومت کو کوئی اندازہ نہیں کہ کیا کرنا ہے، احمقانہ بیانات دیے تو مارکیٹ ڈرگئی، بلے اب دودھ کی حفاظت کریں گے، نیب، ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے ہیں۔