news-details

ٓئی ایم ایف معاہدے کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا: وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 16 جون، 2022عہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنےکےاثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدےکے باعث قیمتیں بڑھانےکے علاوہ چارہ نہیں بچا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا درد رکھتی ہے لیکن ٓئی ایم ایف معاہدے کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے اور عوام کو رلیف دیں گے۔