news-details

پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے: وزیر خزانہ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 16 جون، 2022عہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے، سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کی مثال ہے، ہم ملک کی معاشی ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ انگیجمنٹ چاہتے ہیں جب کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بھی اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان نے ہمیشہ چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ، بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان پاکستان اب بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے، وہاں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے، محترمہ بے نظیر شہید کے دور میں بھارت سے معاشی انگیجمنٹ مضبوط تھی، اور اب بھی ہمیں بھارت کے ساتھ اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی اس وقت انسانیت کے ایک مشکل ترین دوراہے پر کھڑے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا اتنا سنجیدہ چیلنج ہے کہ کوئی پاکستانی اس کا انکار نہیں کر سکتا ہمیں اس وقت کووڈ کے باعث سپلائی چین کے براہ راست اثرات کا سامنا ہے، یوکرائن کی جنگ کا ہر پاکستانی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی انگیجمنٹس کی بنا پر یہ قضیہ اتنا نہیں بڑھا جتنا بڑھ سکتا تھا ہمیں ان اقتصادی انگیجمنٹس کو اتنا بڑھانا ہو گا کہ ہم ان کی خارجہ پالیسی اور پالیسی سازوں کو متاثر کر سکیں اس طرح سے ہم جارح کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔

وزیر خارج نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اس وقت اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دی جاے اور انگیج کیا جائے افغانستان خود تاریخ کے مشکل دوراہے پر موجود ہے پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے۔