news-details

پاور ڈویزن کی جانب سے توانائی بحران سے نکلنے کے لیے کمرشل فیڈر شام 7 سے 10 بجے تک بند رکھنے کی تیاری

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 16 جون، 2022عہ) توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارت پاور ڈویزن نے کمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10بجے تک بجلی کی بندش کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی جبکے تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کی گئی ہیں۔