news-details
نیدرلینڈز

ون ڈے میچ میں 498 رنز بنا کر انگلینڈ نے رکارڈ قائم کر لیا

ایمسٹل وین(آن لائین انڈس، 17 جون، 2022عہ) ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سب سے بڑا اسکور 498 رنس بنا کر نیا رکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انگلینڈ اور نیدرلینڈکرکٹ ٹیم کے مابین تین میچز والی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے نیا ریکارڈ بنالیا، نے چار وکٹ کے نقصان پر 498 رنز کا تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا ہے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر نے سنچریاں اسکور کیں، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب تین چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے 122، تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 125 اور چودہ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 152 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پانچویں مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے ہیں، اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز کا اسکور بنایا اور اب نیدرلینڈ کے خلاف 498 رنز کا اسکور بناکر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔