ملک میں کرپشن کے کیس تو ختم ہو رہے ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہو رہی: شیخ رشید

news-details

کراچی(آن لائین انڈس، 20 جون، 2022عہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آمریکی سفیر کے پاؤں پڑھنے کے باوجود آئی ایم ایف سےجواب نہیں ملا، ملک میں کرپشن کے کیس تو ختم ہو رہے ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہو رہی۔

جاری کردہ بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف نو ارب ڈالر رہ گئے ہیں، آمریکی سفیر کے پاؤں پڑھنے کے باوجود آئی ایم ایف نے جواب نہیں دیا، گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے ان کے اپنے کیس ختم ہو رہے ہیں لیکن ملک سے غربت ختم نہیں ہو رہی، عام آدمی ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا۔