اسلام آباد میں ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی، 2 ملزم گرفتار

news-details

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 21 جون، 2022عہ) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیےگئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آبادکےسیکٹر جی ایٹ فور میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی رضا ولد حسن علی اور رحمت اللہ کوکو گرفتار کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی سفری دستاویزات بنانے والے افغانی باشندے رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آفغانی باشندے نے شناخت چھپا کرفرانس کا سفرکرنےکی کوشش پرافغان شہری کو جہاز سے آف لوڈکیا گیا، افغان شہری نے جرمنی کے رہائشی کارڈ پر رحمت علی نام ظاہرکیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ مسافر نے اعتراف کیا کہ اس کا اصل نام علی رضا ولد حسن علی ہے، مسافرکی نشاندہی پر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے افغان ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال جعلسازی میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیےگئے ہیں، دونوں ملزمان کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے