news-details

پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے فیصلہ، 27 جون 2022عہ کو حلف برداری ہوگی

لاہور(آن لائین انڈس، 23 جون، 2022عہ) پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ، پنجاب کابینہ کے مزید 20 وزرا کا 27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں 5 مشیروں کو شامل کیا جائے گا اور حلف اٹھانے والوں میں ملک ندیم کامران، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود شامل ہیں.

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخدوم عثمان محمود، مہر اعجاز چلانہ، ملک احمد علی اولکھ، جگنو محسن، میاں یاور زمان بھی سمیت دیگر بھی حلف اٹھائیں گےاس کے علاوہ ازیں خلیل طاہر سندھو اور بیگم ذکیہ شاہنواز بھی وزارت کا حلف اٹھائیں گی جن سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے حلف لیں گے۔