news-details
اسلام آباد

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 23 جون، 2022عہ)فیڈرل بورڈ آف روینیو نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف روینیو( ایف بی آر) نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022عہ سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر نہیں عائد ہوگی جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، اس سلسلے میں ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر بھی ٹیکس وصول ہوسکے گا۔