چودھری شجاعت حسین نے اپنے جھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین کے بیان کو بیہودہ قرار دے دیا

news-details

لاہور(آن لائین انڈس، 25 جون، 2022عہ)مسلم لیگ ق کے چیئرمین چودھری شجاعت حسین نے اپنے جھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین کے بیان کو بیہودہ قرار دے دیا، چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی وجاہت حسین نے ہمارےگھر میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں، چوہدری وجاہت نے آصف زرداری سے متعلق الزام تراشی کی، میرے بیٹوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ڈالر مانگے، اگر چوہدری وجاہت نے یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت بیہودہ باتیں ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا اپنے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے نئی پارٹی بنانےکے اعلان اور الزامات پر ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی،میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں، میں نے اپنے بیٹوں کو تلقین کی ہےکہ ہمیشہ سچ بولنا اور وعدے کا پاس رکھنا، میرےکہنے پر ہی میرے بیٹوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا، ہم نےکسی سےکوئی وزارت نہیں مانگی، آصف زرداری نے خود آکر ہمیں مبارک باد دی تھی۔

چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ چوہدری وجاہت نے الزام لگایا کہ میرے بیٹے مانگے تانگےکے وزیر ہیں، ان کا کوئی حلقہ نہیں، ان باتوں کا جواب گجرات والوں کے سامنے دوں گا اور بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے۔