حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات، لالا رحمان سموں صدر اور حمیدالرحمان بلہ مقابلا سیکریٹری منتخب

news-details

حیدرآباد(آن لائین انڈس، 25 جون، 2022عہ) حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک گروپ کا امیدوار لالا رحمان سموں صدر اور سیکریٹری کے لیے عقیل ابراہیم گروپ کے امیدوار حمید الرحمان بلہ مقالہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

حیدرآباد پریس کلب کے سال 23-2022عہ کے لیے انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی مرتضیٰ سیال کی سربراہی میں ہوئے جس میں ڈیموکریٹک گروپ اور عقیل ابراہیم گروپ کے مشترکہ امیدوار لالا رحمان سموں صدر، ساجد خانزدہ نائب صدر، حمید الرحمان جنرل سیکریٹری، سردار احمد شیخ جوائنٹ سیکریٹری اور خازن کے لیے فہیم ببر بلہ مقابلا کامیاب ہو گئے۔

حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتحابات میں ممبر گورننگ باڈی کے لیے علی حسن، خالد کوکھر، اقبال ملاح، جئہ پرکاش مورانی، حسین خان، ارشاد چنا، فاضل چنا اور ایسوئیٹ ممبر کے لیے عرفان ہارون بھی بلہ مقابلا کامیاب ہو گئے۔
اس سلسلے میں چیئرمین الیکشن کمیٹی حیدرآباد پریس کلب مرتضیٰ سیال نے تمام عہدوں پر امیدواروں کے سامنے مخالف امیدوار نا ہونے پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔