news-details
اسلام آباد

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

اسلام آباد (آن لائین انڈس، 25 جون، 2022عہ) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، جس کے بعد خورشید نے خود قرنطینہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پیپلزپارٹی و وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کو گذشتہ رات کھانسی اور بخار ہوا جس کے بعد آج صبح خورشید شاہ نے طبی معائنہ کرایا اور کورونا وائرس کی ٹیسٹ کروایا جس میں خورشید شاہ کی کوروناوائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ذرائع کا مطابق سید خورشید شاہ کو ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا، جس کے بعد وفاقی وزیر نے خود قرنطینہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہے ہے جس کے بعد این آئی ایچ نے ملک بھر میں دوران سفر ماسک پہننا لازم قرار دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔