پنجاب کے علاقے اٹک کے قریب فتح جنگ میں زمین کے معاملے پر دو فرقین میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

news-details

راولپنڈی(آن لائین انڈس، 25 جون، 2022عہ) پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں زمین کے تنازے پر دو فرقین کے درمیان فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دیے۔

پنجاب کے علاقے اٹک کے قریب فتح جنگ میں میں دو فریقوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ڈی پی او اٹک بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جہاں دونوں فریقوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی